مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر شکا گو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاہ فام افراد نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی اور نفرت کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرے کیلئے سیکڑوں سیاہ فام افراد سڑکوں پر جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیا جس کے بعد مظاہرین نے شکاگو کی سڑکوں پر مارچ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک متاثر رہا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد امریکہ میں پولیس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
امریکہ کے شہر شکا گو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاہ فام افراد نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی اور نفرت کا اظہار کیا۔
News ID 1866068
آپ کا تبصرہ